6 مارچ 2018 - 15:41
ایران کے ایٹمی معاہدے پر امریکہ کی برہمی اہم نہیں: امانو

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی شکست جوہری نگرانی کے عالمی نظام کی شکست ہو گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی بدستور پابندی کر رہا ہے اور یہ معاہدہ جوہری نگرانی کے عالمی نظام کی سب سے بڑی کامیابی ہے لہذا اس معاہدے کی شکست جوہری نگرانی کے عالمی معاہدے کی ناکامی ہو گی۔
انہوں نے ایٹمی معاہدے پر امریکہ کی برہمی کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے ماہرین تین ہزار دن ایران میں رہے ہیں اور انہوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی گہری نگرانی کی ہے۔ لہذا دوسرے اس معاہدے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔
 آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے پیر کے روز ویانا میں ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بیان پڑھ کر سنایا تھا جس میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔
عالمی ادارہ اب تک اپنی نو رپورٹوں میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کئے جانے کی تصدیق کر چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲